سیالکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون،ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمدکر لی گئی ہے۔ تھانہ رنگپورہ اور کوٹلی سید امیر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 38 لیٹر شراب اور ساڑھے تین کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے جبکہ خطرناک اشتہاری کو پناہ دینے والے شخص کو گرفتار کر کے رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔۔ ملزمان کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیاہے۔
عدیل ولی۔۔نیوز الرٹ ۔۔۔سیالکوٹ